ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آنے والی نسلوں کیلئے بہترین ماحول بنائے رکھنا ہمارا فرض: ڈاکٹرکے سدھاکر

آنے والی نسلوں کیلئے بہترین ماحول بنائے رکھنا ہمارا فرض: ڈاکٹرکے سدھاکر

Sat, 06 Jun 2020 12:07:48    S.O. News Service

چکبالاپور،6؍مئی (ایس او نیوز) اس ضلع کوہرا بھرا بنانا،سارے تالابوں کو پانی سے پرکرنا، اور کسانوں کی زندگی کو خوشحال بنانا ہی ہمارا مقصد ہے، ضلع کو پلاسٹک کے استعمال سے چھٹکارا دلانا اور آنے والی نسلوں کے لئے بہترین ماحول بنائے رکھنا بھی ہمارا فرض ہے۔ ان باتوں کا اظہار ریاستی وزیر برائے میڈیکل و ضلع نگران کار وزیر ڈاکٹرکے سدھاکر نے ضلع کے سدلگٹہ تعلق کے ابلوڈ گرام پنچایت کے تاتہلی فارسٹ علاقہ میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت و محکمہ جنگلات کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کئے گئے یوم ماحولیات کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر ایک منتخب رکن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سماج کی ترقی میں اپنے آپ کو مشغول کرلے۔اگر ایسا نہیں کررہے ہوں تو ہم سب عوام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے برابر ہے۔ منتخب شدہ ارکان کوبھی چاہئے کہ وہ کسی بھی طرح سے قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ہم سب کو چاہئے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مرکزی و ریاستی حکومتوں کی ہدایت پر ممکنہ طورپرعمل کریں۔ خصوصی طور پر سماجی دوریوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کو ہدایت دی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اور سماجی دوریاں نہ رکھنے والے کوئی بھی ہوں انکے خلاف کارروائی کرنے میں جھجک نہ کریں۔

ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ ہم  سب خوش ہیں کہ 21 ویں صدی میں ترقی کر رہے ہیں مگر وہیں مجھے دکھ بھی ہوتا ہے کہ انسان اپنی ہوس کے لئے قدرتی و جنگلاتی وسائل کو برباد اور بوسیدہ کر رہا ہے، ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ آنے والوں دنوں میں ہم سب کو سانس لینے کے لئے بھی دقت ہوسکتی ہے، اب تو ہم سب کو باہر نکلنے کے لئے چہرہ پر ماسک پہنے کی نوبت تک آ گئی ہے۔

موصوف نے کہا کہ انسان اپنی مفاد پرستی، ہوس، اور ترقی کے نام پرکانکنی، کریشرز و دیگر قدرتی وسائل زمین، جنگلاتی علاقہ کو ختم کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے، یہ نہیں سوچ رہا ہے کہ آنے والی نسلیں ہمیں کتنا کو سیں گی۔ اب ضرورت ہے کہ ہم سب کو بھی کام کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کے لئے بھی بہتر طریقہ سے ماحول و سماج بنانا چاہیے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ ضلع پنچایت آج یوم ماحولیات کے موقع پر ہر ایک گرام پنچایت میں ایک ہزار پیڑ لگانے اور اسکی پرورش کرنے کا جو بیڑہ اٹھا رہا ہے اس کے لئے وہ مبارکباد کا مستحق ہے،اس طرح سے ضلع میں ہر ہفتہ ایک لاکھ پیڑ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی بھی یہ کوشش ہورہی ہے کہ ہمارے ضلع کو سرسبز وشاداب کریں، تمام تالابوں کی بھرتی کی جائے، کسان و عوام کی زندگی کو خوشحال کیا جاسکے۔اس کے لئے ضلع کے ہر ایک منتخب شدہ اراکین،افسران و عوام کا تعاون دینا ضروری ہے۔

اس موقع پر ضلع پنچایت صدر چکا نرسمہایا،نائب صدر نرملا منی راجو، ڈپٹی کمشنر آرلتا، سی ای او فوزیہ ترنم، یس پی،متھن کمار،سدلگٹہ تعلق پنچایت صدر راج شیکھر، نائب صدر منی لکشمما، ڈی یف او ارسیلن کے ضلع پنچایت ممبران کے علاوہ کئی اور بھی افسران موجود رہے۔


Share: